روزنامے میں شائع آرٹیکل میں کہا گیا کہ اقتصادی راہداری پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی ۔

خلیج ٹائمز کی اقتصادی راہداری کے تحت150ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشنگوئی
12 ستمبر 2016 (22:18)
0

معروف بین الاقوامی روزنامے خلیج ٹائمز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشنگوئی کی ہے ۔
روزنامے میں شائع کیے گئے آرٹیکل میں کہاگیا ہے کہ اقتصادی راہداری نا صرف جنوبی ایشیاء ، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت تین ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کومنسلک کرے گی بلکہ انھیں جنوبی شمالی اور شمال مغربی ریاستوں کے ساتھ بھی ملائے گی ۔
اقتصادی راہداری پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی جس سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کاخاتمہ ہوگا اور اسے جدید اور ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گی ۔