جنگ بندی معاہدہ پانچ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ اور روس کی دوسری کوشش ہے ۔

شام میں جنگ بندی پر عملدر آمد شروع
12 ستمبر 2016 (22:08)
0

شام میں امریکہ اور روس کے زیرنگرانی جنگ بندی پر پیر کی شام عملدرآمد شروع ہوگیا ۔

یہ جنگ بندی معاہدہ پانچ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ اور روس کی دوسری کوشش ہے ۔
شام کی حکومت اور صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغی گروپوں نے کھلے عام ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریںگے تاہم فریقین کے ذرائع نے اس پر عملدرآمد کے اشارے دئیے ہیں ۔