File photo

رواں سال قومی گرڈ میں 690 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی:خواجہ آصف
12 ستمبر 2016 (20:19)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران قومی گرڈ میں 690 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپولوسولر BEST گرین سولر اور CREST انرجی سولر منصوبوں سے سو سو میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تھرمل پاور اسٹیشن گڈو کے تین متاثرہ یونٹوں کی بحالی کے ذریعے قومی گرڈ میں 390 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے ۔