وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت موسم سرما کے دوران گیس کی طلب پوری کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔

صنعتوں،گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے:خاقان
12 ستمبر 2016 (19:36)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صنعتوں اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت موسم سرما کے دوران گیس کی زیادہ طلب پوری کرنے کے لئے ایک حکمت عملی وضع کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مائع قدرتی گیس کی طلب دن بدن بڑھتی جارہی ہے ایک ایل این جی ٹرمینل تعمیر کیا جاچکا ہے جبکہ مزید دو پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ملکوں سے کم ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں 2018 ء تک ملک میں اضافی گیس دستیاب ہوگی۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت کی اعلان کردہ پرکشش مراعات کے بعد نجی شعبے نے تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔