نو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے منگی ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے جو تین سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

بلوچستان:قلت آب پر قابو پانے کیلئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز
12 ستمبر 2016 (19:31)
0

صوبائی حکومت نے بلوچستان میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے کئی بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ نو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے منگی ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے جو تین سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کوئٹہ کو روزانہ اکیاسی لاکھ گیلن پانی روزانہ فراہم ہوگا۔
انڈس واٹر پروجیکٹ منصوبہ چالیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
HALAK ڈیم منصوبے کی منظوری بھی جلد متوقع ہے ' اس ڈیم سے کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو یومیہ تیس سے چالیس لاکھ گیلن پانی فراہم ہوگا۔