کوچ کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی۔

File photo

حیدر آباد:پِک اپ اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم،7افراد جاں بحق
12 ستمبر 2016 (17:07)
0

پیر کے روز حیدر آباد میں ٹنڈو آدم کے قریب ایک پِک اپ اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

پِک اپJatiسے سانگھڑ جار ہی تھی ۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدر آباد کو زخمیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولتوں کی فراہمی اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
سیہون شریف کے قریب ایک اور حادثے میں ایک کوچ الٹنے سے چالیس افراد زخمی ہوگئے۔
کوچ کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی۔
زخمیوں کو سیہون ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔