File photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات میں شدت
12 ستمبر 2016 (16:01)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات میں شدت آرہی ہے۔ ایک ممتاز امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک حریت پسند کشمیری نوجوان کی شہادت کے واقعے کے بعد مہینوں سے جاری مظاہروں کے باعث کشمیری عوام کے غصّے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کو روکنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 70 سے زائد افراد کی شہادت کے واقعات بھارتی حکمرانوں سے آزادی کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی آزادی کی ایک اور جدوجہد میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کررہا ہے اور اُس نے اقوام متحدہ سے بار ہا کہا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنی زیر التوا قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔