وزیر اطلاعات  نے کہا کہ حجاج کرام نے حکومتی  انتظامات اور سہولتوں کی تعریف کی ۔

حکومت نے حجاج کرام کیلئے شاندار انتظامات کئے:پرویز رشید
12 ستمبر 2016 (20:14)
0

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے حجاج کرام کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔ پیر کے روز لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کرام نے حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور سہولتوں کی تعریف کی ہے اور وہ مطمئن ہیں۔

ایک سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان تنہا ہیں اور وہ تنہا ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور ان کے سیاسی کزن نے بھی مجوزہ رائیونڈ مارچ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔