File photo

حکومت جامع ترقیاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے:شہباز
12 ستمبر 2016 (15:50)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک جامع ترقیاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے پیر کے روز لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔
فریقین نے جنوبی پنجاب کے اربوں روپے کی لاگت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کی ترقی کیلئے جدید ٹرانسپورٹ نظام کی فراہمی سمیت ایک سو تہتر ارب روپے خرچ کئے ہیں۔