اب ٹرین راولپنڈی سے دوسرے شہروں کاسفر عید کے بعد اس مہینے کی سولہ تاریخ سے شروع کرے گی۔

خصوصی آزادی ٹرین راولپنڈی پہنچ گئی
12 ستمبر 2016 (14:12)
0

خصوصی آزادی ٹرین جس نے اس مہینے کی سات تاریخ کو کراچی کینٹ سٹیشن سے واپسی کاسفر شروع کیاتھا رات راولپنڈی پہنچ گئی ۔ خصوصی آزادی ٹرین کے انچارج محمدعلی چاچڑ نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ اب ٹرین راولپنڈی سے دوسرے شہروں کاسفر عید کے بعد اس مہینے کی سولہ تاریخ سے شروع کرے گی۔

ٹرین اس مہینے کی چوبیس تاریخ کو گولڑہ سٹیشن اسلام آباد پر اپنے سفر کااختتام کرے گی۔