بحری جہاز، آبدوزیں، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور میرینز حصہ لیںگے۔ یہ مشقیں آٹھ روز جاری رہیں گی۔

چین اور روس کی بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری مشقیں
12 ستمبر 2016 (14:00)
0

چین اور روس آج سے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کررہے ہیں۔چینی بحریہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ مشقوں میں بحری جہاز، آبدوزیں، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور میرینز حصہ لیںگے۔ یہ مشقیں آٹھ روز جاری رہیں گی۔
دونوں ملک دفاع،بچائو، آبدوز کے خلاف کارروائی،جزیرے کا محاصرہ سمیت دوسری سرگرمیوں کی مشق کریں گے۔دونوں ملکوں کی بحریہ کی طرف سے یہ سب سے بڑی مشترکہ مشقیں ہیں۔