جموں وکشمیرکے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے نے انسانی حقوق کے بارے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کومقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے خاتمے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے :اویس لغاری
12 ستمبر 2016 (13:52)
0

جموں وکشمیرکے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سرداراویس احمدخان لغاری نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرشہزادہ زیدرعدالحسینسے جنیوا میں ملاقات کی ہے۔انہوں نے ہائی کمشنر کومقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ہائی کمشنر کو وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خطوط کاحوالہ دیتے ہوئے خصوصی نمائندے نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے خاتمے کیلئے فوری طورپر ٹھوس اقدامات کریں۔
انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے نمائندہ خصوصی کویقین دلایا کہ وہ علاقے کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں اوراس سلسلے میں بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطے میں ہیں۔