ترکی کے صدرنے کہا ہے کہ فرات شیلڈآپریشن اس اہداف کے حصول کی طرف پہلاقدم ہے۔

دولت اسلامیہ گروپ کو شکست دینا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے:طیب اردوان
12 ستمبر 2016 (13:27)
0

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دولت اسلامیہ گروپ کو شکست دینا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔عیدالاضحی کے موقع پر نشر ہونیوالے ایک پیغام میں ترکی کے صدرنے کہاکہ فرات شیلڈآپریشن اس اہداف کے حصول کی طرف پہلاقدم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پندرہ جولائی کی فوجی بغاوت سے ترکی اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ،پرعزم اورفعال ہے۔
فرات شیلڈ آپریشن میں ترکی نے شام میں درجنوں ٹینک اورسینکڑوں فوجی بھیجے ہیں تاکہ سرحدی علاقوں سے دولت اسلامیہ اورکردجنگجوئوں کاخاتمہ کیاجاسکے۔
ادھر شام کے شمالی قصبے Tel el-Hawa میں ترکی کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ گروپ کے بیس جنگجوہلاک ہوگئے۔