دن کا آغا ز مساجد میں امت مسلمہ کی ترقی' خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔

قوم عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام سے منارہی ہے
13 ستمبر 2016 (09:41)
0

قوم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔دن کا آغا ز مساجد میں امت مسلمہ کی ترقی' خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔ملک بھر کے تمام شہروں' قصبوں اور دیہات کی مساجد' عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں اسلام آباد میں موجود وفاقی وزراء ' ارکان پارلیمنٹ ' اسلامی ملکوں کے سفیر' عمائدین اور ہزاروں اہل ایمان نماز عید اداکریں گے۔نماز عید کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانوروں کی قربانی دیں گے۔
وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔مختلف شہروں اور قصبوں کی مقامی انتظامیہ نے عید کے ایام کے دوران قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں' انتٹریاں اور دوسرا کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔