حجاج نے منیٰ میں تین روز قیام کے دوران شیطان کومارنے کیلئے کنکریاں جمع کی ہیں۔

حجاج کرام دیگرمناسک حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ کی جانب رواں دوا ں
12 ستمبر 2016 (09:30)
0

لاکھوں حجاج کرام دیگرمناسک حج کی ادائیگی کیلئے اب منیٰ کی طرف رواں دواں ہیں۔ حجاج کرام نے منیٰ میں تین روز قیام کے دوران شیطان کومارنے کیلئے کنکریاں جمع کی ہیں۔
آج صبح منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد وہ اپنے احرام کھول دینگے۔بعدمیں وہ طواف زیارت کیلئے مکہ واپس جائیں گے جس سے ان کاحج مکمل ہوجائے گا۔
حجاج تین روز میں کسی بھی وقت طواف زیارت کرسکتے ہیں۔تاہم وہ منیٰ میں خیمہ بستی میں قیام کرینگے اور بارہ ذوالحج کو سہ پہرمکہ کیلئے واپس روانہ ہوں گے۔