وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ کی 19 اکتوبرکو رکھا جائے گا۔

ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے سے ٹریفک مسائل کے مستقل حل میں مدد ملے گی،پرویز خٹک
12 اکتوبر 2017 (22:57)
0

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔
جمعرات کے روز پشاور میں منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میگامنصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ کی 19تاریخ کو رکھا جائیگا۔