جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات۔

File Photo

پاکستان نے مشکلات کے باوجود اہم کردار ادا کیا ہے،آرمی چیف
12 اکتوبر 2017 (22:53)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پھر کہا ہے کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بات مز لیسا کرٹس،سفیر ایلس جی ویلس، ڈیوڈہیل اور دیگر نمائندوں پر مشتمل امریکہ کے ایک وفد کے ساتھ آج راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
جنرل باجوہ نے خطے میں امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات پر روشنی ڈالی۔
افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کسطرح مثبت کردار ادا کرسکتا ہے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔