جاپانی سفیر کی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف۔

12 اکتوبر 2017 (22:45)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر جاپان کی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جس سے تیار مصنوعات کی پیداوار کیلئے صنعتی شعبے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت اور سلامتی کے ماحول میں نمایاں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کے سر ہے جن کی دہشتگردوں کے گروپوں کے خلاف کارروائیوں سے ہی ایسا ممکن ہوا ہے۔
جاپان کے سفیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارے میں تصور بالخصوص جاپان میں تبدیل ہوا ہے جہاں اسے اب کاروبار کیلئے سازگار ملک سمجھا جاتاہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اسلامی ملکوں کے درمیان قریبی خوشگوار تعلقات ہیں۔
سفیر نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کا پیغام دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔