سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں سے رواں سال خواتین اور بچوں سمیت 45شہری شہید اور 155زخمی ہوئے۔

پاکستان کا کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش
12 اکتوبر 2017 (22:35)
0

پاکستان نے کنٹرول لائن اور روکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے مشنوں کے سربراہوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں سے رواں سال خواتین اور بچوں سمیت 45شہری شہید اور 155زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبروتحمل کا مظاہر کیا ہے تا ہم اسے جواب دینے پر مجبورکیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کارروائیوں سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہے اوریہ ایک تذویراتی سانحے کا باعث بن سکتی ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر حالیہ صورتحال کے بارے میں ایک جامع پریزٹیشن دی۔
چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے مشنوں کے سربراہوں نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی تشویش سے اپنے ممالک کو آگاہ کریں گے۔