ایران سے اضافی بجلی کی خریداری کیلئے فوری انتظامات اور تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت۔

توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
12 اکتوبر 2017 (22:24)
0

توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں پورٹ قاسم کیلئے ترسیلی لائن منصوبہ کوئلہ سے چلنے والے بجلی کے منصوبے ، نیلم جہلم پراجیکٹ پن بجلی کے منصوبون، تربیلا فور اور گولن گول پن بجلی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایران موجودہ 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے علاوہ اضافی 100میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا خواہاں ہے جس کی سالانہ تجدید کی جائیگی۔
اجلاس میں اس تجویز کی منظوری دی گئی اور ایران سے اضافی بجلی کی خریداری کیلئے فوری انتظامات کرنے اور تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔