وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی یوکرین کے وزیر دفاع اسٹیفن پولٹوراک سے ملاقات۔

پاکستان،یوکرین کا دفاعی پیداوار کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق
12 اکتوبر 2017 (20:51)
0

پاکستان اور یوکرین نے خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز کیف میں دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور یوکرین کے وزیر دفاع اسٹیفن پولٹوراک کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
راناتنویر حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دفاعی صنعتوں کے درمیان بیس سال سے زائد عرصے میں دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اورہم اس تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔
دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین یوکرین کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ آرمز اینڈ سیکیورٹی 2017ء کے نام سے چودھویں خصوصی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کریںگے۔