وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوریت کا تحفظ عدلیہ ، بیوروکریسی ، پارلیمنٹ، ذرائع ابلاغ اورمسلح افواج کی مشترکہ اور یکساں ذمہ داری ہے ۔

File Photo

قومی اداروں کے درمیان اعتماد سازی ملکی استحکام اور ترقی کی ضامن ہے،سعد رفیق
12 اکتوبر 2017 (18:58)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے درمیان اعتماد سازی ملک کے استحکام اور ترقی کی ضامن ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں ایک بیان میں کہاکہ جمہوریت کا تحفظ عدلیہ ، بیوروکریسی ، پارلیمنٹ، ذرائع ابلاغ اورمسلح افواج کی مشترکہ اور یکساں ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مارشل لاء کی حمایت کرنے والے تمام سیاستدانوں کو مفاد پرست قراردیا۔