سپریم کورٹ  نے   جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کے مقدمے کی سماعت اگلے منگل تک ملتوی کردی
12 اکتوبر 2017 (18:11)
0

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کے مقدمے کی سماعت اگلے منگل تک ملتوی کردی ہے۔ مدعا علیہ کے وکیل سکندر بشیر نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکن بنچ کے روبرو اپنے دلائل جاری رکھے۔

 درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے جہانگیر ترین کی طرف سے زمین پٹے پر لینے سے متعلق جمع کرائے گئے معاہدوں کی دستاویزات پراعتراض کیا اور نشاندہی کی کہ یہ اندراج شدہ نہیں ہیں۔