اس سلسلے میں  جمعرات کو اسلام آباد میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن  اور نیشنل لائبریری کےدرمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ویمن ریسورس سنٹر قائم کیاجا ئیگا
12 اکتوبر 2017 (18:07)
0

  نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ویمن ریسورس سنٹر قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد خواتین میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔

 اس سلسلے میں  جمعرات کو اسلام آباد میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن  اور نیشنل لائبریری کےدرمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاکہ خواتین کو تعلیم کی فراہمی اوران کی عصر حاضر کے سماجی مسائل سے آگاہی ماشرے کی ترقی، خوشحالی اور اصلاح کی کلید ہے۔