پنجاب کے وزیراعلیٰ  نے کہا ہے  کہ کسانوں کو اعانتی قیمت پر کھادیں فراہم کی جارہی ہیں اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دئیے جارہے ہیں۔

حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں مکمل کر رہی ہے: شہباز شریف
12 اکتوبر 2017 (17:50)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں مکمل کر رہی ہے ۔وہ  جمعرات کو ملتان میں سپیڈ وبس سروس کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان تیسرا شہر ہے جہاں میٹرو بس منصوبہ مکمل کیاگیا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو اعانتی قیمت پر کھادیں فراہم کی جارہی ہیں اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دئیے جارہے ہیں۔  شہباز شریف نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو اگلے سال سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے 24 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔