یہ اتفا ق رائے برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کےآٹھویں اجلاس میں طے پایا۔

پاکستان اور یورپی یونین کا مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
12 اکتوبر 2017 (16:38)
0

پاکستان اور یورپی یونین نے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفا ق رائے برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کےآٹھویں اجلاس میں طے پایا۔ یورپی یونین نے پاکستان میں جمہوری اداروں انتخابی اصلاحات ،قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق ،معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

 یورپی یونین نے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو در پیش مسائل کا بھی اعتراف کیا۔ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی محفوظ اور باوقار رضا کارانہ واپسی کے لئے پائیدار عالمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔