وزیر مملکت  اطلاعات نے کہاہے کہ بل میں صحافیوں کے لئے بہبود فنڈ کا قیام شامل ہے۔

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ایک بل اگلے ہفتے منظوری کےلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا: مریم اورنگزیب
12 اکتوبر 2017 (16:08)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اورتحفظ کے لئے ایک بل اگلے ہفتے منظوری کےلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وہ  جمعرات کو اسلام آباد میں سینیٹر کامل علی آغا کے زیر صدارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کررہی تھیں۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بل میں صحافیوں کے لئے بہبود فنڈ کا قیام شامل ہے جس کے لئے حکومت اور صحافتی اداروں کے مالکان برابرفنڈ فراہم کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے تیار کیاگیا ہے۔قائمہ کمیٹی کے ارکان نے صحافیوں کے لئے مجوزہ بل کی تیاری میں وزیر مملکت کی کوشش کو سراہا۔