میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ انتہا پسندی مغرب اور بھارت میں بھی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

مسلح افواج نے کامیابی کے ساتھ ملک بھر سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردئیے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
12 اکتوبر 2017 (15:38)
0

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں اورہماری مسلح افواج نے کامیابی سے ان کے ٹھکانے ختم کئے ہیں ۔جمعرات کو  کراچی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی مغرب اور بھارت میں بھی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جغرافیائی  لحاظ سے عالمی معیشت پاکستان کے ساتھ منسلک ہے۔