فلسطینی گروپ حماس اور فتح سیاسی مفاہمت کے معاہدے پر پہنچ گئے
12 اکتوبر 2017 (15:06)
0

فلسطینی گروپ حماس اور فتح سیاسی مفاہمت کے ایک معاہدے پر پہنچ گئےہیں۔  حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ فریقین کے مصرکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

  حماس کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ توقع ہے کہ تفصیلات قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔مصر نے غزہ اور مغربی کنارے میں شراکت اقتدار سے متحدہ حکومت کی تشکیل کے لئے دونوں گروپوں کو مدد فراہم کی ہے۔