خیبر پختونخوا حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے 12 ارب روپے خرچ کررہی ہے
12 اکتوبر 2017 (15:02)
0

  خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے 12 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں اضافی وارڈز کی تعمیر سمیت الگ سے ہیپاٹائٹس مراکز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔

 اسی طرح سوات کے ہسپتال کے لئے آلات کی خریداری کی جارہی ہے جبکہ صوابی، کوہستان اور سوات کے اضلاع میں دیہی مراکز صحت کو بھی جدیدبنایا جارہاہے۔