شاہد خاقان عباسی جمعرات کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے گفتگو کررہے تھے۔

 وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے فاٹا میں انضمام کے عزم کا اعادہ
12 اکتوبر 2017 (12:09)
0

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ وہ  جمعرات کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سازگار ماحول کے قیام اور مطلوبہ قانونی اور انتظامی اقدامات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔