پاکستان امریکہ کے درمیان پائے جانے والی بے یقینی ختم کرلی جائے گی:اعزاز
12 اکتوبر 2017 (11:49)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی حکمت عملی کی وجہ سے تعلقات میں تعطل کے خاتمے کے لئے کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔

 واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والی بے یقینی ختم کرلی جائے گی۔

 پاکستانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرتارہے گا جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے۔