File Photo

ملک میں ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے:شہباز
12 اکتوبر 2017 (11:37)
0

 پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے۔

جمعرات کے روز  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بارہ اکتوبر کےدن کو یوم سیاہ کے طور پریاد رکھا جاتا ہے جب ایک آمر نے 1999 میں جمہوریت کو پٹری سے اترادیا اور ترقی کا عمل روک دیا۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کی ترقی کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔