File Photo

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی طرف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت جاری
12 اکتوبر 2017 (11:10)
0

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمے کی سماعت کررہے ہیں۔

استغاثہ کے گواہ طارق جاوید نے جمعرات کے روز فاضل جج کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا اور بعض دستاویزات بھی پیش کیں۔

 اسحق ڈار  کے وکیل خواجہ حارث نے دستاویزات پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مستند نہیں ہیں ایسی دستاویزات کوئی بھی تیار کرسکتا ہے۔