File Photo

میانمار میں روہنگیامسلمان اقلیت کیخلاف ظالمانہ حملوں کا سلسلہ جاری
12 اکتوبر 2017 (10:15)
0

میانمار میں روہنگیامسلمان اقلیت کیخلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ظالمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کامقصد روہنگیا مسلمانوں کو علاقے سے بیدخل کرنا اور اُن کی ممکنہ واپسی کے عمل کو روکنا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی تازہ رپورٹ میں ضروری حکمت عملی وضع کرنے پر زوردیاگیاہے تاکہ روہنگیاآبادی میں بڑھتی ہوئی جذباتی کشمکش اور خوف وہراس کی روک تھام اور انہیں تنائو کی ذہنی کیفیت سے باہرنکالا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زیدرعدالحسن نے شمالی رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں پرظلم وستم کو نسلی تعصب کی بدترین مثال قراردیا اورمیانمار کی حکومت پر زوردیاکہ سیکیورٹی کی ظالمانہ کارروائیاں فوری طورپر بند کی جائیں۔