ویزوں کے اجرا کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ سفارتی تنازعہ جلد حل کرلیاجائیگا:ترک نائب وزیراعظم
12 اکتوبر 2017 (09:26)
0

  ترکی کے نائب وزیراعظم Mehmet Simsek نے کہاہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران کے نتیجے میں ایک دوسرے کے شہریوں کوویزوں کااجرا روکنے کا مسئلہ جلد حل کرلیاجائیگا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب میں Simsekنے بتایا کہ ترکی اپنے ملک میں امریکی سفارتکاروں اور ملازمین کو اولین ترجیح دیتا ہے انہوں نے ترکی میں امریکی مشن کے عملے کی حراست کو معمول کی تحقیقات کاحصہ قرار دیا۔