File Photo

قبائلی علاقوں کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ایک تحقیقی سیل قائم کیاجائیگا: عبدالقادر بلوچ
12 اکتوبر 2017 (08:30)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ایک تحقیقی سیل قائم کیا جائیگا۔

ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سیل معدنی وسائل کی تلاش، زراعت ،لائیو سٹاک اور صنعتی شعبوں کے فروغ میں مدد دے گا۔

عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ تمام فریق حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی فاٹا اصلاحات کی حمایت کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت فاٹا میں نظام کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے اور اہداف کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔