File Photo

جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملک کو درپیش تمام مسائل کاحل ہے:مشاہد اللہ
12 اکتوبر 2017 (08:20)
0

 موسمیاتی تبدیلی کے وزیرسینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملک کو درپیش تمام مسائل کاحل ہے۔

اسلام آباد  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت غیراہم مسائل پر سیاست کی بجائے ترقی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف صوبے میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

سینیٹرمشاہداللہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دوسرے منصوبوں کے تحت بہتر نقل وحمل کیلئے بنیادی ڈھانچے پر کام کررہی ہے۔