پاکستان کا افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور
12 اکتوبر 2017 (08:15)
0

پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیاہے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے یہ بات ماسکو میں افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے افغان پناہ گزینوں کی جلد وطن واپسی اور پوست کی پیداوار اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کی اہمیت پر بھی زوردیا جو افغانستان اور خطے کی صورتحال میں استحکام کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت دیگر درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

 تنظیم کے رکن ملکوں نے افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی متفقہ حمایت کی۔

 رکن ملکوں نے چین کی اس تجویز کاخیرمقدم کیا کہ وہ اگلے سال کے شروع میں بیجنگ میں  میں ہونیوالے افغانستان سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔