کراچی میں7 جرائم پیشہ افراد گرفتار
12 اکتوبر 2017 (07:44)
0

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف حصوں میں سات جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاہے۔

بیان کے مطابق رینجرز نے پانچ جرائم پیشہ افراد کو درخشاں،پریڈی اور زمان ٹائون سے گرفتار کیا جو بھتہ خوری ،ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

دیگر دو افراد کو شریف آباد اور بغدادی کے علاقوں سے گرفتار کیاگیا۔

ان افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔