File Photo

نئی درآمدی پالیسی سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا:مصدق
12 اکتوبر 2017 (07:26)
0

 وزیراعظم کے میڈیا امور کے بارے میں خصوصی معاون ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ نئی درآمدی پالیسی سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

مصدق ملک نے معیشت کے استحکام، بجلی کی قلت پرقابوپانے اورملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کی تعریف کی۔