File Photo

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے ستر برس پرمحیط تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:اعزاز
12 اکتوبر 2017 (07:24)
0

 امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے ستر برس پرمحیط تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں کے ذریعے اس ناسور کے خاتمے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

اعزاز چوہدری نے افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کے پختہ عزم کااعادہ کیا۔