جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے تمام طبقات پر زور دیا کہ خواتین،خصوصی افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے کردار ادا کریں ۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کی شفافیت کیلئے تجاویز طلب کرلیں
12 نومبر 2016 (21:21)
0

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس ارشاد قیصر نے سیاسی جماعتوں، ذرائع ابلاغ اور معاشرے کے دیگر طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں خصوصاً خواتین اور خصوصی افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز پشاور میں ایک مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔
قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے تجاویز طلب کیں۔