ترجمان نے کہا کہ جھوٹی خبر کی تحقیقات کے حوالے سے وزیر داخلہ کا بیان حکومتی موقف کے عین مطابق ہے۔

File photo

وزیر داخلہ نے خبر پر کبھی ڈان پر تنقید نہیں کی:ترجمان وزارت داخلہ
12 نومبر 2016 (21:02)
0

وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وزیر داخلہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کسی بھی موقع پر خبر کے معاملے میں روزنامہ ڈان پر تنقید نہیں کی۔
وزارت کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ جھوٹی خبر کی تحقیقات کے حوالے سے وزیر داخلہ کا بیان حکومتی موقف کے عین مطابق ہے۔
وزارت نے ذرائع ابلاغ کے ایک حلقے کو کہا کہ وہ وزیر داخلہ کے الفاظ کی اپنی مرضی کی تشریح کرنے سے گریز کرے۔
انہوں نے کہاکہ قومی اہمیت کے اس معاملے پر بے پرکی اڑانے اور مفروضوں کے تحقیقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تمام ذرائع ابلاغ کو بین الاقوامی صحافت کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے۔