کموڈور محمد شعیب نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم سمندروں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات کے طور پر یہ اہم ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

پاک بحریہ نے کثیر الملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی
12 نومبر 2016 (20:27)
0

پاک بحریہ نے ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی ہے۔ ٹاسک فورس بحیرہ ہند میں قذاقوں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کی ذمہ دار ہے۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب ہفتہ کے روز بحرین میں ہوئی۔ کموڈور محمد شعیب نے ریئر ایڈمرلNamDongwoo سے کمان لی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم سمندروں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات کے طور پر یہ اہم ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
کموڈور محمد شعیب نے کہا کہ کوئی بھی ملک قذاقوں کی کارروائیوں پر قابو نہیں پا سکتا جس پر صرف مشترکہ عالمی کوششوں کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔
پاکستان نے آٹھویں بار اس اہم ٹاسک فورس کی کمان سنبھالی ہے۔