سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہا کہ شہری ترقی کا جدید نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

صوبے میں بلدیاتی نظام دو ماہ میں فعال ہو جائے گا: افتخار علی
12 نومبر 2016 (19:54)
0

پنجاب میں بلدیاتی نظام دو ماہ میں فعال ہو جائے گا اور شہری ترقی کا جدید نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ بات منصوبہ بندی کے صوبائی سیکرٹری افتخار علی سہو نے ہفتہ کے روز لاہور میں صوبائی یوتھ اسمبلی پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ 2018ء سے فعال ہوجائے گا جبکہ لاہور نالج پارک رواں مالی سال میں کام شروع کردے گا جس میں مشہور جامعات اپنے کیمپس قائم کریں گی۔