وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ۔

ملک بھر میں نئے جدید ہسپتال قائم کئے جائیں گے:سائرہ افضل
12 نومبر 2016 (19:21)
0

قومی ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئے جدید ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔
ہفتہ کے روزکولو تارڑ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں بھی ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔