صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

حب: شاہ نورانی کے مزار پردھماکہ ,43 افر اد جاں بحق
12 نومبر 2016 (19:05)
0

ہفتہ کی شام حب کے قریب شاہ نورانی کے مزار پردھماکہ میں43 افر اد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خضدار میں لیویز ذرائع نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا ہے کہ مزار کے احاطے میں دھمال ڈالنے والوں کے قریب دھماکہ ہوا۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کانسٹیبلری سے رپورٹ طلب کی ہے۔
ادھر جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
بیس ایمبولینسوں پر مشتمل قافلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے جبکہ سندھ رینجرز کا ایک اور قافلہ پچیس ایمبولینسوں کے ساتھ کچھ ہی دیر میں پہنچ جائے گا۔
کراچی میں سی ایم ایچ ملیر ، این ایس شفاء اور پی این ایس کار ساز ہسپتالوں میں عملے کو زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے چوکس کر دیاگیا ہے۔