وزیر اعظم نے من پسند ملکوں پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

File photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے:راجہ فاروق
12 نومبر 2016 (17:49)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز ہیگ میں جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عنوان سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن پسند ملکوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔