وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جغرافیائی اہمیت حاصل ہے۔

اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر کام تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے:رانا تنویر
12 نومبر 2016 (17:38)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔
ہفتہ کے روز شیخو پورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جغرافیائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کوئی ملک پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔
ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی خارجہ پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر پاکستان کے حوالے سے سابقہ خارجہ پالیسی جاری رکھیں گے۔